29 مئی، 2016، 12:50 PM

امریکہ کی طالبان کی نئی قیادت کو امن کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت

امریکہ کی طالبان کی نئی قیادت کو امن کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت

امریکی وزارت دفاع نے طالبان کی نئی قیادت کو ہدف نہ بنائے جانے کو خارج ازمکان قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ طالبان کی نئی قیادت افغان حکومت کے ساتھ امن کا راستہ اختیار کرےگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت دفاع نے طالبان کی نئی قیادت کو ہدف نہ بنائے جانے کو خارج ازمکان قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ طالبان کی نئی قیادت افغان حکومت کے ساتھ امن کا راستہ  اختیار کرےگی۔  امریکی وزارت دفاع کے پریس سکریٹری پیٹرکک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں امریکہ نے طالبان کے لیڈر کو نشانہ بنایا ہے۔ امریکی مفادات کے تحفظ کے لیے ضرورت پڑنے پر مستقبل میں بھی طالبان قیادت کو نشانہ بنائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ طالبان کی نئی قیادت افغانستان میں اتحادی حکومت کے ساتھ مل بیٹھ کر امن کا راست اختیار کرے گی۔ اس ضمن میں طالبان کے ردعمل کا انتظار رہے گا۔ اس نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی افغان فورسز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

News ID 1864355

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha